زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود 26 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں36ملین ڈالر ادا بھی کیے۔


Business Reporter January 17, 2014
آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں36ملین ڈالر ادا بھی کیے۔ فوٹو فائل

PESHAWAR: یو ایس ایڈ، ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل ذرائع سے رقوم کی وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب 4کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 8ارب 31 کروڑ 69لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10جنوری تک کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ54لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4ارب 84کروڑ97لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ 22 لاکھ ڈالر بڑھ کر 3ارب46کروڑ72لاکھ ڈالر کی سطح پرریکارڈ کیے گئے، مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجوہ یو ایس ایڈ کی مد میں ملنے والے 35 ملین ڈالر اور ملٹی لیٹرل و بائی لیٹرل ذرائع سے وصول ہونے والے23ملین ڈالر بتائے جاتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے اس دوران آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں36ملین ڈالر ادا بھی کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں