
تیز ہواؤں کے باعث بل بورڈ نوجوان پر گرگیا تھا جس سے وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے میں سید اشعر شاہ نامی نوجوان نے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
اشعر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مذکورہ شاپنگ مال کی ایک دکان میں بطور سیلزمین ملازمت کرتا ہے، 18 مئی کو وہ دوپہر کے کھانے کے بعد مین گیٹ کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ تیز ہواؤں کے باعث مین گیٹ کے قریب لگا ہوا سائن بورڈ مجھ پر آگرا ، فوری طور پر لوگوں نے اسے اٹھایا اور نجی اسپتال پہنچایا ، اسپتال میں معائنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے جبکہ گردن پر شدید زخم آئے ہیں ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔