صنعتی خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

بالخصوص دھاتوں کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کی آٹو اور ہوم اپلائنسز کی صنعت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔


Business Reporter May 21, 2021
بالخصوص دھاتوں کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کی آٹو اور ہوم اپلائنسز کی صنعت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

عوامی توقعات کے برخلاف گھریلو برقی آلات اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان عالمی اور مقامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث نہ ہونے کے برابر ہے۔


ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ہونے والی بہتری کے باوجود عوامی توقعات کے برخلاف گھریلو برقی آلات اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان عالمی اور مقامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث نہ ہونے کے برابر ہے۔ بالخصوص دھاتوں کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کی آٹو اور ہوم اپلائنسز کی صنعت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔


صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاگت کا اثر صارف کو منتقل کیے جانے کی وجہ سے صارفین اور انڈسٹری دونوں مشکلات کا شکار ہیں جبکہ محصولات کی شکل میں حکمت کا شیئر بڑھتا جارہا ہے اس صورحال میں حکومت درآمدی خال مال پر عائد ڈیوٹی ٹیکسز کی شرح کم کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔