پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی شریک نہیں ہوگی فضل الرحمن
ناراض جماعتوں سے رابطہ کرسکتے ہیں،گفتگو، چارسدہ جا کربیگم نسیم ولی کے انتقال پر تعزیت
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے آئند اجلاس میں پی پی پی شریک نہیں ہو گی۔
ولی باغ چارسدہ میں بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، میاں افتخار حسین، ایمل ولی خان، لونگین ولی خان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کا اپنا گروپ تشکیل دینے کا مطلب عمران خان کو قائد ایوان تسلیم کرنے سے انکار ہے، ایسی صورت میں اکثریت کا اعتماد کھونے کی صورت میں عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا نسیم ولی خان ایم آر ڈی سمیت کئی تحاریک میں ہماری ساتھ رہیں۔ پی ڈی ایم اگلے اقدامات کے حوالے سے سوچے گی تاہم پی ڈی ایم کے آئند اجلاس میں پی پی پی شریک نہیں ہو گی، اگر پی ڈی ایم نے اجازت دی تو ناراض پارٹیوں سے رابطہ کرینگے۔
مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ فلسطینی سفارتخانے کا دورہ اور فلسطینی سفیر احمد الرباعی سے ملاقات کی۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے فلسطین پر حالیہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔