بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ پائلٹ ہلاک
طیارہ تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، بھارتی فضائیہ
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رات ایک بجے پنجاب کے علاقے باغپورانہ کے قریب فضائیہ کا طیارہ 'مگ 21' گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہازمیں موجود پائلٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی میڈیا نے اپنے مگ 21 طیاروں کو اڑتے تابوت قرار دے دیا
واضح رہے کہ معیاری دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھارت میں آئے روز فضائیہ کے طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ خود بھارتی وزیراعظم مگ 21 کی کارکردگی پر سوال اٹھا چکے ہیں۔