پاکستان کا غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم

فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہوجانا چاہیے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک May 21, 2021
فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہوجانا چاہیے، شاہ محمود قریشی

پاکستان نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ایک جائز مقصد کے لیے ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔



یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس گیارہ روز سے جاری جنگ بندی پر رضامند

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں