وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترین گروپ کے رہنماؤں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرادی، ذرائع


ویب ڈیسک May 21, 2021
وفد میں شامل ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایوان وزیراعلی میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیرترین گروپ کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری نذیر چوہان، زوار وڑائچ بھی شامل تھے۔

ملاقات کرنے والوں میں شامل وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماؤں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔ وزیراعلی ملاقات کے بعد ترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اندرونی کہانی

ترین گروپ کی وزیر اعلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ وزیر اعلی نے سیاسی ٹیم کے 8 وزرا کو ترین گروپ کے ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا۔ ہر وزیر کو چار چار ارکان سے رابطوں اور معاملات درست کرنے کا کہا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی سیاسی ٹیم کا پہلا مشن کامیاب ہوگیا اور ترین گروپ کو ہینڈل کرنے کے لئے سیاسی ٹیم کو ٹاسک دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

سبطین خان، راجہ یاسر ہمایوں، ڈاکٹر اختر ملک راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال ، میاں محمود الرشید کو مشن سونپا گیا۔ تمام وزرا نے ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعلی کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترین گروپ کے پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات دور کئے جائیں گے، گُروپ کے ارکان کو مساوی ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔ بیورو کریسی ترین گروپ کے تمام جائز مسائل حل کرے گی۔

ترین گروپ ٹاک شوز میں کوئی متنازعہ گفتگو نہیں کرے گا، پارٹی ڈسپلن کو فالو کرے گا اور بجٹ منظور کروانے سمیت تمام حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں