سندھ یونیورسٹی نئے وی سی کی تقرری کیخلاف پٹیشن کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی

وزیر اعلیٰ سندھ کی معرفت جواب داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیا گیا ہے۔


Numainda Express January 17, 2014
وزیر اعلیٰ سندھ کی معرفت جواب داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف وی سی ڈاکٹر نذیر اے مغل کی پٹیشن کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

پٹیشن کی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گورنر سندھ کی جانب سے وہ جواب داخل نہیں کریں گے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ نے جواب داخل کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی معرفت جواب داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر 2013 میں نذیر اے مغل کے خلاف پٹیشن داخل کرنے والے سماجی رہنما مولا بخش کی معرفت بیرسٹر ضمیر گھمریو ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وائس چانسلر کے سلسلے میں داخل پٹیشن کی بھی سماعت کی جائے۔ عدالت نے پٹیشن کی سماعت30 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو آئندہ سماعت تک اسی عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے2013میں پٹیشنر کے ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں2 سال مزید توسیع کی تھی، لیکن اس کے باوجود سندھ یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی نے نئے وائس چانسلر کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہارات جاری کیے ہیں۔ پٹیشن میں عدالت عالیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ سندھ یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری روکی جائے اور پٹیشنر کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |