آصف نے شعیب کو ورلڈکپ 2007 میں جھگڑے پر بیان بازی سے روک دیا

جنوبی افریقا میں 2007 کے میگا ایونٹ کے دوران شعیب اختر نے محمد آصف پر بیٹ سے حملہ کردیا تھا


Sports Reporter May 21, 2021
جنوبی افریقا میں 2007 کے میگا ایونٹ کے دوران شعیب اختر نے محمد آصف پر بیٹ سے حملہ کردیا تھا

سابق پیسر محمد آصف نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو ورلڈکپ 2007 میں ہونے والے جھگڑے پر بیان بازی سے روک دیا۔

جنوبی افریقا میں 2007 کے میگا ایونٹ کے دوران کسی بات پر زچ ہوکر شعیب اختر نے محمد آصف پر بیٹ سے حملہ کردیا تھا، اس جرم کی پاداش میں انہیں وطن واپس بھجوا دیا گیا، شعیب اختر نے اپنی سوانح عمری میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جھگڑے کا سبب شاہد آفریدی بنے تھے جب کہ سابق پیسر دیگر کئی مواقع پر بھی اس کا ذکر کرتے رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہنسی مذاق میں محمد آصف میرا ساتھ دے رہے تھےاور اچانک یہ واقعہ ہوگیا، بہرحال شعیب اختر اچھا دل رکھتے ہیں، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 13سال سے شعیب اختر نے اس تنازع کو زندہ رکھا ہوا ہے اور اس کے بارے میں بیان جاری کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں ان کو فون کرکے خاموش رہنے اور آگے بڑھنے کے لیے کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں