گیارہ سال بعد قتل کا ملزم انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار

ملزم نے 2010 میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا تھا


Numainda Express May 21, 2021
ملزم نے 2010 میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا تھا

گیارہ سال قبل، قتل اور اقدام قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم ظفر محمود کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم نے 2010 میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا تھا، ملزم تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھا، پولیس کا کہنا تھاکہ مندرہ پولیس گیارہ سال قبل بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹر پول سے رابطہ کرکے مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

ابو ظہبی سے گرفتار ہونے والے ملزم کو ڈیپورٹ کیا گیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر مندرہ پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم ظفر محمود نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2010میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور محمد ندیم کو زخمی کر دیا تھا۔ عبدالکریم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہواتھا۔

مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، نامزدملزم ظفر محمود کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈکیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوااور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جو بعدمیں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا،اشتہاری کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں،پولیس کا کہنا تھاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں