حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 21, 2021
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور نئے سہہ ماہی ٹیرف کے اطلاق کے بعد اکتوبر میں صرف 8 پیسے کا اضافہ ہو۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں