امامِ کعبہ پر دورانِ خطبہ حملے کی کوشش ملزم گرفتار

نمازِ جمعہ کے دوران احرام میں ملبوس ایک شخص نے چھڑی کے ساتھ منبر کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی

جمعتہ المبارک کو نامعلوم ڈنڈا بردار شخص نے امامِ کعبہ کے منبر کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: ویڈیو عکس

نمازِ جمعہ کے دوران خطبے کے وقت ایک نامعلوم شخص نے بیت اللہ میں امامِ کعبہ کے منبر کے حدود میں گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں نے احرام میں ملبوس ایک شخص کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جس کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

حرمین الشریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ' یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب امامِ کعبہ شیخ بلیلہ خطبہ جمعہ پڑھ رہے تھے۔ ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے امامِ کعبہ کے منبر کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فوری طور پر پکڑ کر گرفتار کرلیا گیا۔ ' ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس شخص کے ہاتھوں میں ایک چھڑی بھی تھی جو ویڈیو میں بہت واضح نہیں ہے۔




گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کی جاری ہے۔ اس سے قبل اسی سال اپریل میں ایک دہشتگرد تنظیم کے رکن کو خنجر کے ساتھ نعرہ لگاتے حرم سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو ایک روز قبل نمازِ عصر کے فوراً بعد پہلی منزل پر بھی دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب اس کے خلاف بھرپور تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل گشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک شخص تیزرفتار گاڑی کے ساتھ حرم شریف کے ایک دروازے سے کعبتہ اللہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔
Load Next Story