اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے فضل الرحمن

جیسے اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی یہی حال پاکستان میں یہودی ایجنٹوں کا ہو گا، سربراہ جے یو آئی


Numainda Express May 22, 2021
موقع ملا تو صیہونیت کیخلاف جہاد کریں گے، پشاور میں اسرائیل مردہ ریلی سے خطاب فوٹو: فائل

قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی ہے یہی حال پاکستان میں بھی یہودیوں کے ایجنٹوں کا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے جی ٹی روڈ پشاور پر اسرائیل مردہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بھول جائیں جب تک جمیعت کا ایک کارکن بھی زندہ ہے ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جو اپنی تاریخ دوہرا رہا ہے، آفرین ان جوانوں اور خواتین پر جنہوں نے اسرائیل کو وہ مزہ چکھایا کہ وہ یاد رکھیں گے، فلسطینیوں نے تاریخ رقم کردی ہے، ہمارے حکمران جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے تھے ان کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ان مظاہروں کے ذریعے فلسطینی عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، موقع ملا تو ہم صہونیت کیخلاف جہاد کریں گے، کشمیریوں کے بھی ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |