سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا


ویب ڈیسک May 22, 2021
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق آج کے اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ماہرین نے مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔