ملک میں 30 سے 40 سال کے افراد کی بھی کورونا ویکسی نیشن شروع

ویکسینیشن سینٹرز پر معمول سے زیادہ رش لگ گیا


ویب ڈیسک May 22, 2021
ویکسینیشن سینٹرز پر معمول سے زیادہ رش لگ گیا

ملک میں 30 سے 40 سال تک عمر کے افراد کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ویکسینیشن سینٹرز پر معمول سے زیادہ رش لگ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں لگی ہے۔ انتظامیہ نے ویکسینیشن سینٹرز پر عملے میں اضافہ کردیا ہے۔

این سی او سی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 30-40 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ 1166 پر CNIC بھیج کر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ ایس ایم ایس موصول ہونے پر مقررہ تاریخ کو یا اس کے بعد مذکورہ ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوائیں۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 56 ہزار 853 افراد کوکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی۔ 26 لاکھ 31 ہزار 873 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 11 لاکھ 93ہزار 441 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں