نجکاری مزدوروں کے معاشی قتل کا ایجنڈا ہے لیاقت بلوچ

مزدور تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک گیر تحریک چلائیں گے، اجلاس سے خطاب

اسلام عوامی مفادات کے شعبوں کی نجکاری کرنے اور چند ہاتھوں میں وسائل کی اجارہ داری کے خلاف ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نجکاری کی پالیسی ملکی معیشت کی تباہی اور مزدوروں کے معاشی قتل عام کا ایجنڈا ہے، درحقیقت یہ نجکاری نہیں تباہ کاری ہے۔

اسلام عوامی مفادات کے شعبوں کی نجکاری کرنے اور چند ہاتھوں میں وسائل کی اجارہ داری کے خلاف ہے، ہم متفقہ طور پر نجکاری پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ حکومت کو قومی اداروں کو فروخت نہیں کرنے دیں گے، جماعت اسلامی مزدور تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائے گی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے تحت کراچی اور لاہور میں انسداد نجکاری قومی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میںکیا، کراچی میں جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف کی لیبر ونگ سمیت 23 مزدور تنظیموں 'ٹریڈ یونینز اور مختلف انجمنوں نے اجلاس میں شرکت کی۔




اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستا ن کے صدر شمس الرحمن سواتی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم لرحمن، این ایل ایف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رانا محمود ، پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے زبیر خان، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان، پیپلز لیبر یونین کے لطیف مغل، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے شفیق غوری سوئی پیاسی یونین کے جنرل سیکریٹری عبید اللہ پاکستان اسٹیل پاسلو یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان سدرن گیس کمپنی کے سعید احمد خان، کے پی ٹی ایمپلائز یونین کے لالہ نذیر سمیت دیگر سیاسی و مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا، اس موقع پر انسداد نجکاری کمیٹی اور ذیلی کمیٹیاں بنائی گئیں جن کو مختلف ذمے داریاں سونپی گئیں۔
Load Next Story