دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کرنی ہوگی شاہی سید

جید علمائے کرام نے خودکش بم دھماکوں کوحرام قراردیا ہے، بشارت مرزا


Staff Reporter January 17, 2014
دعوت و تبلیغ کا مرکز سب کیلیے قابل احترام ہے. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر تبلیغی مرکزمیں شب جمعہ کے اجتماع پر ہونے والے دھماکے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کا مرکز سب کیلیے قابل احترام ہے، اگر دہشت گردوں کو روکا نہ گیا تو سب کو پچھتانا ہوگا اور ان کے خلاف جامع پالیسی اپنانا ہوگی، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کامقصددہشت گردی کے خلاف ان کے مورال کو ختم کرنا ہے تاہم ان شر پسندوں کے خلاف مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائی کر کے پولیس اور رینجرز کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ان عناصر کے سامنے کبھی بھی پسپا نہیں ہونگے دہشت گردوں کو بھرپور طاقت سے کچلنا ہوگا۔

 photo 5_zpsa86ac9ce.jpg

علاوہ ازیں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر بشارت مرزا نے کہا ہے کہ حضوراکرمؐؐ نے ہمیشہ امت مسلمہ کورواداری، برداشت، مساوات ،بھائی چارے اور خلق خداکی خدمت کادرس دیا،انھوں نے کہا کہ اسلام میں ایک مسلمان کاخون دوسرے مسلمان پر حرام ہے جبکہ ایک انسان کے قتل کوپوری انسانیت کے قتل کے مترادف قراردیاگیاہے اورملک کے تمام مسالک کے جیدعلما نے بھی خودکش بم دھماکوں کوحرام قراردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |