مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی

2007 کے بعد سے خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 503 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک May 22, 2021
انڈین ایئرفورس کے اہلکار نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئرفورس کے ایک اہلکار نے سری نگر فضائی اڈے میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے فضائی اڈے میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے انڈین ایئر فورس کے اہلکار نے گلے میں پھندہ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ساتھی اہلکار جب کمرے میں پہنچے تو کوٹلی کلن نامی اہلکار کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں میں کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2007 سے تاحال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔