پتوکی میں دوشیزہ کی لاش کی بے حرمتی اور زیادتی

تدفین کے اگلے روز اس کی قبر کھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔


ویب ڈیسک May 22, 2021
تدفین کے اگلے روز اس کی قبر کھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔

پتوکی کے نواحی گاؤں موضع برج مہالم میں لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا نہایت افسوس ناک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔

ورثا نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی 11 مئی کو انتقال کر گئی تھی۔ انتقال کے بعد تدفین کے اگلے روز اس کی قبر کھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔

پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کے لئے عدالت میں درخواست دے دی اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حقائق میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کےبعد سامنےآئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔