دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے گھر ننھے بیٹے اور بیٹی کی آمد ہوئی ہے


ویب ڈیسک May 22, 2021
شیخ حمدان کے گھر ننھے بیٹے اور بیٹی کی آمد ہوئی ہے، فوٹو : ٹوئٹر

ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے گھر جڑواں بچوں (بیٹا اور بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ حمدان کی اہلیہ شیخہ بنتِ سعید الثانی المکتوم نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے اپنے گھر دو ننھے مہمانوں کی آمد کی خبر دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے نیلے اور گلابی پیروں کی تصویر بھی شیئر کی۔ نیلا رنگ لڑکا جب کہ گلابی رنگ لڑکی کو ظاہر کرتا ہے۔

ولی عہد شیخ حمدان نے بعد میں ٹوئٹر پر بچوں کو ہاتھوں میں اُٹھائے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اللہ کی حمد و ثنا بیان کی جب کہ اس قبل ہی ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے انسٹاگرام پر یہ خبر بریک کردی تھی۔



یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں صاحبزادوں کی شادی مئی 2019 میں ایک ہی روز ہوئی تھی اور اس وقت ریاست میں جشن کا سماں تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔