بلوچستان فائرنگ فورسزاہلکارسمیت 3افرادجاں بحق لاش ملی

پنجگور پروم پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ


Numaindgan Express September 09, 2012
پنجگور پروم پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ

بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاش ملی ہے۔

ایف سی نے 72افغان باشندوں کو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق پنجگور پروم چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی فورسز اہلکار شیر رحمان جاں بحق ہوگیا مستونگ سے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل میں فائرنگ کرکے بشیراحمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

خضدار سے نمائندے کے مطابق گیراج میں کام کرنے والا صدام حسین جو اچانک لاپتہ ہوگیا نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا پولیس نے لاش ندی سے برآمد کرلی اور مزید کارروائی کررہی ہے، پنجگور کے علاقے چتکان سے پولیس کو نامعلوم شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں