پاکستان میں بننے والی کورونا ویکیسن آئندہ ہفتے سے دستیاب

آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا


Staff Reporter May 22, 2021
آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا

پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی سنگل ڈوز کورونا ویکیسن آئندہ ہفتے عوام کو لگانے کے لیے دستیاب ہو سکے گی۔

سائنو فارم ویکیسن کی مزید ایک لاکھ خوراکوں کا خام مال جون کے شروع میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ این آئی ایچ کے حکام کے مطابق سنگل ڈوز ویکیسن کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی۔ فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے۔

آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا ۔ حکام کے مطابق ویکیسن کی ایک لاکھ کے قریب مزید خوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

پاکستان میں خام مال ویکیسن کی تیاری پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا۔ ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں