وزیراعظم اور ان کی ٹیم اقتصادی شرح نمو میں اضافے پر مبارکباد کی مستحق ہے وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مستحکم شرح نمو خوش آئند ہے، شوکت ترین


ویب ڈیسک May 22, 2021
آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مستحکم شرح نمو خوش آئند ہے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اقتصادی شرح نمو میں اضافے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مستحکم شرح نمو خوش آئند ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، زر مبادلہ کے کم ذخائر اور کورونا کے باوجود معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ قابل قدر ہے۔

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1396070019788902403

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں