ٹیم کی بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا یونس خان

پی ایس ایل6 کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے، امید ہے کہ ابوظہبی میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی


Sports Reporter May 23, 2021
 پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔(فوٹو:فائل)

KARACHI: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ کو شش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے اور مستقبل میں کامیابیاں سمیٹتی رہے۔

معین خان اکیڈمی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ اس بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس ضمن میں کئی کھلاڑیوں کو آزمایا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہوں گی،ابوظہبی میں پی ایس ایل کے مقابلے دلچسپ رہیں گے، کرکٹ مقابلے دنیا میں کہیں بھی ہو ہمیں ان کی بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل6 کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے، امید ہے کہ ابوظہبی میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، لیگ میں شامل تمام فرنچائز بہت صلاحیت کی حامل ہے ہے،تاہم میں ذاتی طور پر لاہور قلندر کو فالو کر رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں