ذکا اشرف کیخلاف مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم

حکومت ذکا اشرف کو مالی بے ضابطیوں کی آڑ میں عہدے سے برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے


INP January 17, 2014
ان کا کام کرنا بہت مشکل ہو گا، ایوان صدر میں اب ممنون حسین ہیں۔ فوٹو محمد جاوید/ایکسپریس/فائل

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکا اشرف کے خلاف مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کو چوہدری ذکا اشرف کیخلاف مالی بے قاعدگیوں کی انکوائری بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بحال کیے جانیوالے چوہدری ذکا اشرف کیلیے بطور پی سی بی چیئرمین کام کرنا بہت مشکل ہو گا کیونکہ ایوان صدر میں اب آصف علی زرداری کے بجائے ممنون حسین ہیں اور عبوری کمیٹی بھی وزیر اعظم کے احکام کی روشنی میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کی انکوائری کر رہی ہے۔

 photo 8_zpsa790af0b.jpg

حکومت ذکا اشرف کو مالی بے ضابطیوں کی آڑ میں عہدے سے برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلیے وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزارت بین الصوبائی کو احکام جاری کردیے گئے ۔واضح رہے کہ ذکا اشرف کے خلاف پی سی بی 89ملازمین کی قواعد کے برخلاف بھرتی اور بورڈ کے مالی وسائل کے بے دریغ استعمال سمیت دیگر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔