راہول گاندھی آئندہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہونگے کانگریس کا اعلان

کانگریس پارٹی کاایک سپاہی ہوں اور مجھے جو بھی حکم دیاجائیگامیں اس کی تعمیل کروں گا۔راہول گاندھی


Net News/Monitoring Desk January 17, 2014
کانگریس پارٹی کاایک سپاہی ہوں اور مجھے جو بھی حکم دیاجائیگامیں اس کی تعمیل کروں گا۔راہول گاندھی۔ فوٹو: فائل

NAUDERO: بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ راہول گاندھی وزات عظمیٰ کیلیے کانگریس کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ راہول گاندھی انتخابی مہم میں کانگریس کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کے ترجمان جناردھن دیویدی نے کانگرس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بتایا کہ کانگریس نے راہول گاندھی کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونیاگاندھی نے واضح کردیاکہ الیکشن سے پہلے وزارت عظمیٰ کیلیے امیدوار کااعلان کرناپارٹی کی روایت نہیں۔ انھوں نے راہول گاندھی کو وزارت عظمیٰ کیلیے امیدوار نامزدکرنے کی تجویز مستردکردی۔ کمیٹی کے تمام ارکان وزیراعظم کیلیے امیدوارکااعلان کرنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کی صدرنے ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے ایک انٹرویومیں کہاتھاکہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعدوزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھال سکتے ہیں،میں کانگریس پارٹی کاایک سپاہی ہوں اور مجھے جو بھی حکم دیاجائیگامیں اس کی تعمیل کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔