ترین گروپ کے ساتھ بات چیت پر حکومتی پارٹی کا اجلاس

اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک May 23, 2021
اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جب کہ قومی معاملات سمیت جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع نے بتایا کہ ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی کی کل اہم بیٹھک ہوگی، اہم سیاسی مشاورت کل لاہور میں ہوگی اور اس میں وفاقی و صوبائی بجٹ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، جب کہ گروپ وزیر اعلی اور وفاقی وزرا سے ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں