پاکستان اور افغانستان کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان

گزشتہ دنوں وزیراعظم سے افغانی آل راؤنڈر محمد نبی نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی خواہش کا اظہار کیا تھا


Sports Reporter May 23, 2021
گزشتہ دنوں وزیراعظم سے افغانی آل راؤنڈر محمد نبی نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور افغانستان کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے.

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں افغانی آل راؤنڈر محمد نبی نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی خواہش کا اظہار کیا جواب میں انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی حکام سے مقابلوں کے انعقاد کیلیے کہوں گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے مصروف شیڈول میں پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بعد ستمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا ہے، اکتوبر، نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دستیاب ونڈو میں پاکستان اور افغانستان کے مابین3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز یو اے ای میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے، دونوں ٹیموں کو وائٹ بال مقابلوں سے میگا ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع بھی مل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں