پاکستان اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا

ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال یوم ماحولیات کی تھیم’ قدرتی ماحول کی بحالی‘ رکھی گئی ہے

عالمی سطح پر حکومت پاکستان کی جانب سے قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے شروع کردہ دس بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔(فوٹو:فائل)

ISLAMABAD:
پاکستان اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا، وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے ماحولیات کے عالمی دن کو منانے کے لیےتیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال پانچ جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کی تھیم' قدرتی ماحول کی بحالی' رکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر حکومت پاکستان کی جانب سے قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے شروع کردہ دس بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کو اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کے لیے چنا گیا ہے۔


عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم عمراں خان، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، پاپ فرانسس اور اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پیغامات لائیو چلائیں جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان شجرکاری مہم میں شرکت کریں گے، جب کہ اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام اور برقی گاڑیوں کاافتتاح بھی متوقع ہے۔

۔حکومت پاکستان نے عالمی یوم ماحولیات کے دن کی میزبانی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے، اس موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت ملک کے مختلف جامعات میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گے۔

 
Load Next Story