کوروبا وبا نے مزید 57 افراد کی جان لے لی

کورونا کے 62 ہزار917 فعال مریضوں میں سے 4 ہزار 793 کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.21 فیصد رہی، این سی او سی فوٹو: فائل

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 57 افراد کی جان لے لی جب کہ 3060 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 60 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی، اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5021 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 612 ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 670، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان 24 ہزار583، اسلام آباد میں 80 ہزار418، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 2 ہزار 693 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے شفایاب ہونے والوں مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 374 ہے۔

کورونا کے جان لیوا وائرس نے مزید 57 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، اس طرح اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 784 ، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 62 ہزار 917 ہے جن میں سے 4 ہزار 793 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story