ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو وزیر اعظم کو پیش کروں گا وزیر خارجہ

مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک May 24, 2021
کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جارہےہیں، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کو پیش کروں گا۔

امریکا سے وطن واپسی پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جارہےہیں، آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں، مسئلہ فلسطین کےحل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہےگی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا، سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیش رفت کرنا ہوگی۔ اگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو پیش رفت ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے مجھے بھیجا اس میں کامیاب ہوا،ہمارا پہلا مقصد فلسطین میں سیزفائر کرانا تھا جو ہوگیا۔ اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، وزیر اعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کوپیش کروں گا، قیادت نے منظوری دی تو اس پر بھی عمل کرکے دکھاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |