اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ملک میں ویکسی نیشن درد سر

سائنو سعودیہ میں ان رجسٹرڈ، پاکستان میں 40 سال سے کم والوں کو آسٹرو زینیکا پر پابندی۔


Numainda Express May 24, 2021
سائنو سعودیہ میں ان رجسٹرڈ، پاکستان میں 40 سال سے کم والوں کو آسٹرو زینیکا پر پابندی۔ فوٹو: فائل

سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن درد سر بن گئی جب کہ پاکستان میں 40سال سے کم عمر افراد کو آسٹرو زینیکا ویکسین لگانے پر پابندی ہے۔

سعودی عرب میں ویکسین کے بنا پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی ،70ہزا ر سے زائد پاکستانی مزدور وں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور بیورو آف امیگریشن نے معاملہ این سی او سی کے سامنے اٹھا دیا۔ ساتھ ہی تجاویز بھی پیش کر دیں۔

چائنیز ویکسین کی سعودی عرب میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل ہیں۔پاکستان میں 40سال سے کم عمر افراد کو یو کے ساختہ آسٹرو زینیکا ویکسین نہ لگانیکی ہدایت ہیں، بیوروآف امیگریشن کے مطابق 70ہز ار سے زائد پاکستانی اس وقت سعودی عرب روانگی کے منتظر ہیں لیکن آسٹروزینیکا ویکسین نہ لگنے کے سبب سعودی عرب روانہ ہونے میں انھیں دشواری کا سامنا ہے۔ مطلوبہ ویکسینیشن نہ ہونے اور ویزوں کی مدت ختم ہونے سے ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بیورو آف امیگریشن حکام نے بتایا کہ مسائل کو دیکھتے ہوئے وزارت سمندر پار پاکستانی اور بیورو آف امیگریشن حکام نے مطابق این سی او سی کو تجویز دی گئی ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر جانے الی پاکستانیوں کیلئے یو رپی یونین ساخت کی اسٹرا زینکا ویکسین کا انتظام کیا جائے یا پھر سعودی حکام سے چینی ساختہ ویکسین کو منظوری لی جائے، سعودی عرب جانے والے ورکرزکیلئے دو ڈوززکی مدت میں کمی لائی جائے اور پاکستانی ورکرز کو ویکسینین کے سرٹیفکیٹ کا فوری اجرا یقینی بنایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔