ایشیا کپ کے التوا کی باضابطہ تصدیق کردی گئی
کوشش کے باوجود رواں برس مناسب ونڈو تلاش نہیں کرپائے، اے سی سی
اے سی سی نے ایشیا کپ کے التوا کی باضابطہ تصدیق کردی لہٰذا 2021 کا ٹورنامنٹ اب 2023 میں منعقد ہوگا۔
ایشیا کپ 2021 کو آفیشل طور پر اب 2 برس کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے، یہ ٹورنامنٹ اب 2023 میں منعقد ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ مصروف ترین انٹرنیشنل شیڈول اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا۔
ایشیائی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش خطرے اور پابندیوں کی وجہ سے ایشیا کپ 2020 کو 2021 تک ملتوی کرنے کا ایک مشکل فیصلہ کیا تھا۔ تب سے اب تک کونسل تمام شرکا اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے اسی سال انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے کام کرتی رہی تاہم مصروف ترین فیوچر ٹور پروگرام کی وجہ سے کونسل اس نتیجے پر پہنچی کہ رواں برس کوئی بھی ایسی ونڈودستیاب نہیں ہے جس میں تمام شرکا ممالک دستیاب ہوں۔
ایگزیکٹیو بورڈ نے درپیش صورتحال کا نہایت ہی احتیاط کے ساتھ جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچی کہ ایونٹ کو ایک بارپھر منتقل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے، 2021 کا ایڈیشن اب 2023 میں منعقد ہوگا کیونکہ 2022 میں پہلے ہی ایک ایشیا کپ شیڈول ہے، آنے والے ٹورنامنٹس کی تاریخوں کا تعین آنے والے وقت میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل نے لگاتار دوسرے برس اپنے شوپیس ایونٹ کو ملتوی کیا ہے جوکہ اصل میں ستمبر 2020 میں شیڈول تھا، تب اس کی میزبانی پہلے پاکستان نے کرنا تھی تاہم یہاں پر کورونا وائرس کی وجہ سے پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اپنا ایونٹ دیتے ہوئے اس سے 2022 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی لے لی تھی مگر 2021 کا ایڈیشن ملتوی ہونے کی وجہ سے اب ایک بار پھر پاکستان کی میزبانی کا نمبر پہلے آگیا ہے۔