خیبرپختونخوا کے 20 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں منتقل

عدالت نے 413 لاپتہ افراد کے کیس میں وفاق سے مزیدلاپتہ افرادکی فہرست طلب کرلی


Numaindgan Express January 17, 2014
پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی تصویر لیے کھڑے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

سپریم کورٹ نے لاپتہ عتیق الرحمان کی بازیابی کیلیے پو لیس کو2ہفتے کی مہلت دیدی ہے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرکے ساتھ فلائٹ لیفٹیننٹ عرفان پیش ہوئے۔ طارق کھوکھرنے عدالت کوبتایا کہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ایم آئی یاآئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں تاہم انھوں نے مزید تلاش کیلیے2ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے لاپتہ مزید 20افراد منظر عام پر آنے پررپورٹ پشاورہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ہے ۔

 photo 9_zps430471e6.jpg

رپورٹ کے مطابق منظرعام پرآنے والے لاپتہ افرادکولکی مروت،کوہاٹ اورغلنئی مہمند ایجنسی کے انٹرنمنٹ سینٹروں میں منتقل کر دیا گیا ہے جمعرات کوجسٹس میاں فصیح الملک اور مسز جسٹس ارشاد قیصر پر مشتمل بینچ نے 413 لاپتہ افرادکے رشتے داروں کی رٹ پٹیشنزکی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان نے عدالت کو بتایاکہ محکمہ دفاع نے20افرادکی ایک فہرست عدالت کوفراہم کی جنھیں مختلف انٹرنمنٹ سینٹروں میں منتقل کر دیا گیاہے۔این این آئی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 413 لاپتہ افراد کے کیس میں وفاق سے مزید لاپتہ افرادکی فہرست طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں