بھارت میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں 3 لاکھ سے تجاوز کرگئیں
بھارت میں گزشتہ 26 روز میں ایک لاکھ افراد لقمہ اجل بنے
بھارت میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں 3 لاکھ سے تجاوز کرگئیں ہیں جن میں سے ایک لاکھ افراد گزشتہ 26 روز میں ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے سبب مزید 4 ہزار 454 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاکھ 22 ہزار 315 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
بھارتی حکام نے سرکاری طور پر کوویڈ 19 سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک لاکھ افراد گزشتہ 26 روز میں لقمہ اجل بنے ہیں جو کہ عالمی طور پر ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ مئی کے پہلے 23 دنوں میں 92 ہزار افراد ہلاک ہوئے جب کہ اپریل کے مہینے میں 48 ہزار 768 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا اور برازیل کے بعد بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔