افغان صوبے پروان میں امریکی فضائی حملہ 7 بچوں سمیت 8 ہلاک

علاقے میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ طورپرکیے جانے والے آپریشن میں2سویلین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں،


INP January 17, 2014
علاقے میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ طورپرکیے جانے والے آپریشن میں2سویلین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فضائی حملے میں7بچوں سمیت8شہری ہلاک ہوگئے، افغان صدرحامدکرزئی نے امریکا پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی فوج اس فضائی حملے کی ذمے دار ہے۔

افغان صدرکے دفترسے جاری بیان کے مطابق افغان مشرقی صوبے پروان میں کے ضلع سگریڈمیں امریکی طیاروں نے بمباری کی جس میں7معصوم بچے اورایک عورت ہلاک ہوگئی،افغان حکومت نے دیہات میں آپریشن مکمل ختم کرنے کیلیے کہاہے لیکن امریکی فورسز نے تمام باہمی معاہدوں کے باوجودایک مرتبہ پھررہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا،شہری ہلاکتوں سے ظاہرہوتاہے کہ امریکا افغان شہریوں کی زندگیوں کے احترام کے لیے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہاہے۔دوسری جانب ایساف کاکہناہے علاقے میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ طورپرکیے جانے والے آپریشن میں2سویلین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، کارروائی کے دوران ایک نیٹوفوجی ہلاک ہوگیا جبکہ 10 عسکریت پسندبھی مارے گئے۔دوسری جانب طالبان نے دعوی کیاہے کہ کارروائی کے دوران درجنوں افغان فوجی ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران امریکی اوراتحادی افواج کی جانب سے سویلین آبادی پرفضائی حملوں میں متعددشہری ہلاک اورزخمی ہوچکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں