بلوچستان کے بجٹ کا حجم 500ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان
5000 سے زائد اسامیوں کا اعلان متوقع ، تعلیم صحت امن و امان حکومتی ترجیحات میں شامل
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون پیش کیا جائے گا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 500 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لیے بلوچستان کا بجٹ اٹھارہ جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس سے قبل صوبائی کابینہ نئے مالی کے بجٹ کی منظوری دے گی، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 500 ارب سے زائد اور بجٹ خسارہ 100 ارب تک ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں تعلیم ،صحت ،امن وامان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صاف پانی کی اسکیموں کے لئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی، نئے بجٹ میں پانچ ہزار سے زائد نئی آسامیوں کے اعلان کی تجویزبھی ہے۔