نامناسب زبان استعمال کرنے پر نوشین شاہ پر شدید تنقید

چند روز قبل نوشین شاہ اور یاسر حسین کے درمیان بحث بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھی

چند روز قبل نوشین شاہ اور یاسر حسین کے درمیان بحث بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھی

پاکستان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ چند روز قبل یاسر حسین کی جانب سے شادی میں بن بلائے مہمان بن کر آنے کے بیان پر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھیں تاہم اب اداکارہ کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی ہو تو آپ کی والدہ روز شادی کا کہتی ہیں لیکن مجھے شادی نہیں کرنی معاف کردو اور میری جان چھوڑو۔




اداکارہ کی اس پوسٹ پر ڈیزائنر عمر سعید نے کہا کہ جب کوششوں کے باجود بھی شادی نہ ہو تو عزت بچانے کے لیے یہی کہنا پڑتا ہے جس پر نوشین شاہ نے ایک بار پھر غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ نے بہت سے پاکستانیوں کو نہ صرف مشتعل کردیا بلکہ صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ماں نے جان چھوڑدی تو جان ہی نہیں رہے گی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ آپ پاکستان چھوڑدیں، جب سامنے اس طرح بات کرتی ہیں تو پیچھے کیا کرتی ہوں گی۔



 
Load Next Story