زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی بھابھی اور بھتیجیوں کو قتل کردیا

ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل (خنجر) بھی برآمد کرلیا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 24, 2021
دونوں بھائیوں کے درمیان عرصہ دراز سے وراثتی زمین کا جھگڑا چل رہا تھا، پولیس حکام . فوٹو : فائل

زمین کے تنازع پر بھائی نے اپنے سگے بھائی، بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

بہاولپور کی تحصیل یزمان کے علاقے ہیڈ راجگاں کے چک نمبر 116 ڈی این بی میں سنگدل بھائی نے زمین کے تنازع پر اپنے سگے بھائی، بھابھی اور دو بھتیجیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان عرصہ دراز سے وراثتی زمین کا جھگڑا چل رہا تھا، اور بات ہاتھا پائی سے قتل تک پہنچ گئی، ملزم نواز نے تیز دھار آلے سے اپنے بھائی مقصود، بھابھی وسیمہ بی بی، دو سگی بھتیجیوں 15 سالہ سویرا رانی اور 14 سالہ گلشن رانی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق محمد نواز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس کے قبضے سے آلہ قتل (خنجر) بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جب کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں