وزیراعظم کابیان طالبان سے مذاکرات میں ناکامی کا اعلان ہے خورشید شاہ

مذاکرات کیلیے منورحسن،فضل الرحمٰن،سمیع الحق اورعمران خان کے تعاون سے متعلق بات سے ظاہر ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی


Numainda Express January 17, 2014
آل پارٹیزکانفرنس میں تمام جماعتوں نے حکومت کودہشت گردی کیخلاف حکمت عملی بنانے اورطالبان سے مذاکرات کامکمل اختیار دیا تھا ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے صرف مولوی ہی اہل ہیں اورحکومت مذاکرات میں ناکام ہوگئی۔

انھوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کاطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے یہ بیان کہ مذاکرات کیلیے منورحسن،مولانافضل الرحمٰن،مولاناسمیع الحق اورعمران خان سے بات کریںگے پریشان کن ہے،بیان سے ثابت ہوگیا حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہوگئی اورانھوں نے اس سلسلے میں اپنی ناکامی کااعلان کردیاہے،آل پارٹیزکانفرنس میں تمام جماعتوں نے حکومت کودہشت گردی کیخلاف حکمت عملی بنانے اورطالبان سے مذاکرات کامکمل اختیار دیا تھا مگراس حوالے سے کوئی سنجیدہ کوششیں نظر نہیں آئیں اوروقت ضائع کیاگیا،کابینہ میں توسیع سے متعلق انھوں نے کہاکہ جے یوآئی کووزارتیں مبارک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں