وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپرتفصیلی بات چیت ہوئی


ویب ڈیسک May 24, 2021
افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپربھی تبادلہ خیال کیا گیا: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ، مشیر قومی سلامتی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کوملک کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اوروزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورملکی سلامتی سے متعلق امورپربھی تفصیلی غورکیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں