کراچی میں سنار کی دکان سے سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ روپے چوری

تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک May 24, 2021
تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

LONDON: کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان سے سوا دو کروڑ کی چوری ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چور سنار کی دکان سے سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ کیش لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 12 کلو گرام سونے کی نقب زنی واردات کا ڈراپ سین

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر دکان میں مجموعی طور سوا دو کروڑ روپے کی واردات ہوئی، ملزمان نے تجوری توڑنے کے بعد واردات کی، تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، سنار کی دکان میں 9 سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، لیکن کوئی ایک کیمرا بھی کام نہیں کررہا، جب کہ دکان کا لوہے کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور شیشے کا دروازہ بالکل ٹھیک ہے، واقعے کے حوالےسے تحقیقات کررہے ہیں، اور اطراف کی دکانوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔