بیلجیئم نے کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات طلب کرلیں

سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی تفصیلات جمع کرکے ایف آئی اے کے سپرد کردیں۔


Staff Reporter May 24, 2021
سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی تفصیلات جمع کرکے ایف آئی اے کے سپرد کردیں۔

بیلجیئم حکام نے انٹرپول کے ذریعے کراچی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی تفصیلات جمع کرکے ایف آئی اے کے سپرد کردیں۔ اس سلسلے میں انٹرپول کی جانب سے ایف آئی اے کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے جس میں کراچی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث بیلجیئم شہریوں کی فہرست طلب کی ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد حامد کے مطابق سی ٹی ڈی نےگزشتہ دنوں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگرولد شمیم حسین کوگرفتار کیا گیا تھا۔ واحد حسین کا تعلق ایم کیو ایم کے بیلجیم گروپ سے ہے جس نےجے آئی ٹی میں بیلجیئم میں بیٹھ کرپاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کے نام بتائے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے معاملہ سفارتی سطع پر اٹھانے کے لیے وفاق کو خط تحریر کیا تھا،انھوں نے بتایا کہ بیلجیئم میں مقیم پاکستانی سلیم بیلجیم اورعارف آجاکیا بیلجئیم کے شہری بھی ہیں ۔

دہشت گردوں کا نیٹ ورک 30 سے 40 افراد پرمشتمل ہے،انٹرپول کوتمام مطلوبہ افراد کی مکمل فہرست فراہم کی جائے گی۔ بیلجیئم میں مقیم دہشت گرد پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ اکھٹا کرتے ہیں فنڈ کوکراچی میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں