برطانوی وزیراعظم کا باپ بننے کے بعد منگیتر سے شادی کا فیصلہ

بورس جانسن اور کیری سائمنڈز نے 2019 میں منگنی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے


ویب ڈیسک May 24, 2021
بورس جانسن ننے 2019 میں منگنی کی تھی، فوٹو: فائل

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈز کے ساتھ شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آئندہ برس 30 جولائی کو اپنی منگیتر کیری سائمنڈز کے ساتھ شادی کر رہے ہیں۔ شادی کی تاریخ سے دونوں نے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو آگاہ کردیا ہے۔

56 سالہ بورس جانسن اور 30 سالہ کیری سائمنڈز نے 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ برس ان کا بیٹا بھی ہوا تھا جس کا نام ول فریڈ لاری نکولس جانسن رکھا گیا تھا۔

برطانوی اخبار دی سن نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑے نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دعوت نامے بھی ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں جس میں شادی کی تاریخ تو بتادی گئی ہے لیکں ابھی مقام سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی یہ تیسری اور کیری سائمنڈز کی پہلی شادی ہو گی۔ بورس جانسن 1987 میں پہلی شادی الیگرا موسٹائن اوِن سے کی تھی جو 1993 میں ختم ہوگئی تھی اور اسی برس مرینا وہیلر نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم 25 سال بعد 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |