سی پیک سے خطے میں معاشی ترقی کے مواقع کھلیں گے وزیراعظم  

کورونا کے خلاف پاکستان کی ضروریات ترجیح بنیادوں پر پوری کی جائیں گی، چینی سفیر


ویب ڈیسک May 24, 2021
کورونا کے خلاف پاکستان کی ضروریات ترجیح بنیادوں پر پوری کی جائیں گی، چینی سفیر

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے ترجیح ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس سے خطے میں معاشی ترقی کے مواقع کھلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات، سی پیک، کورونا ویکسین کے تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس دوران چینی سفیر نے صدر شی جی پنگ کی جانب سے وزیراعظم کو سی پی سی 2021 میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعظم نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے ترجیح ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک سے خطے میں معاشی ترقی کے مواقع کھلیں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ جاری رہے گا، کورونا کے خلاف پاکستان کی ضروریات ترجیح بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں