سعودی حکومت کا اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان

سعودی حکومت نے ملک سے باہر موجود باشندوں کے اقامہ اور ویزا معطل کر رکھے تھے


ویب ڈیسک May 24, 2021
سعودی حکومت نے ملک سے باہر موجود باشندوں کے اقامہ اور ویزا معطل کر رکھے تھے

سعودی حکومت نے اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سعودی اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود اقامہ اور ویزا ہولڈرز کے دستاویزت میں توسیع و انٹری مفت ہوگی۔



واضح رہے سعودی حکومت نے سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود باشندوں کے اقامہ اور ویزا معطل کر رکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں