لاہور میں بسکٹ کمپنی کی 427 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

ایف بی آر کی کارروائی، بسکٹ کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار، عدالت میں پیشی


Khususi Reporter May 24, 2021
ایف بی آر کی کارروائی، بسکٹ کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار، عدالت میں پیشی (فوٹو : فائل)

KARACHI: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آئی آر نے لاہور میں بسٹ کمپنی کے خلاف چار ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری پکڑلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیم نے ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق 38 اور 40 کے تحت مصدقہ اطلاع ملنے پر لاہور میں واقع انوویٹیو بسکٹ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کرنے پر ایکشن لے لیا۔

اسیسمنٹ آرڈر کے تحت رجسٹرڈ شخص کے خلاف 4.27 ارب روپے کا سیلز ٹیکس مع ڈیفالٹ سرچارج اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور انوویٹیو بسکٹ کے ڈائریکٹر شیخ منیر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل لاہور کی طرف سے کیس کے بہترین دفاع پر دو مرتبہ اسپیشل جج نے ملزم کی ضمانت رد کردی تاہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 300 ملین روپے اور 100 ملین روپے کا چیک جمع کروانے پر ملزم کو ضمانت پر رہائی دے دی تاہم ملزم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔