سادہ لوح افراد کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ملزم خود کو حساس ادارے کا سابق آفیسر ظاہر کرتا اور رقوم کی وصولی کیلیے بیٹے کا اکاونٹ استعمال کرتا


ویب ڈیسک May 24, 2021
ملزم خود کو حساس ادارے کا سابق آفیسر ظاہر کرتا اور رقوم کی وصولی کیلیے بیٹے کا اکاونٹ استعمال کرتا

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد زون کی ٹیم نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ملزم رائے جاوید ندیم کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا۔ ملزم نے محمد اشرف کے دو بیٹوں محمد خرم اور دانیال کو ملازمت کا جھانسہ دیکربرطانیہ بیجھوانے کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔

ملزم خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ کرنل ظاہر کرتا اور سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کے سبز باغ دکھا کر لوٹتا رقوم کے لین دین کے لیے اپنے بیٹے کامران کا اکاونٹ استعمال کرتا تھا۔

ملزم سے متعدد رسیدیں اور دستاویزات سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہونے والا سائرن ، بینک کی ڈپازٹ سلپس وغیرہ برآمد ہوئیں جس سے تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |