امریکامارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ 2 خواتین ہلاک

ریاست انڈیانا کے شہر الکھرٹ میں واقعہ پیش آیا، پولیس نے حملہ آور بھی مار دیا


APP January 17, 2014
پولیس نے مسلح شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست انڈیانا کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، پولیس نے مسلح شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ انڈیانا پولس کے شمال میں140میل دور الکھرٹ نامی شہر میں ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا، اس شہرکی آبادی تقریباً 50 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

 photo 5_zps4b027439.jpg

پولیس ترجمان ٹرنٹ اسمتھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک مسلح شخص نے مارٹن سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعد ازاں پولیس نے مسلح شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کرڈالا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ یہاں پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔