نجی ایئرلائن میں دوران پرواز نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات

فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی


ویب ڈیسک May 24, 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.(فوٹو: فائل)

نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایئر لائن کےعدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں